ECP issues order regarding the Appointments and launching of any new Scheme

الیکشن کمیشن آف پاکستان

 (شعبہ تعلقات عامہ)

پریس ریلیز

مورخہ 11 اپریل  ØŒ 2018Ø¡

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کو شفاف اور آزادانہ بنانے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت تمام وفاقی ، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اداروں میںیکم اپریل 2018 سے بھرتی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاہم فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور صوبائی پبلک سروس کمیشنز کے تحت جاری بھرتیاں اس پابندی کی زد میں نہیں آئیں گی مزید برآں یہ حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے ایسے ترقیاتی منصوبے جن کی منظوری یکم اپریل2018ء یا اس کے بعد ہوئی ہے مثلا گیس پائپ لائنز کی تنصیب، سڑکوں کی کارپٹنگ، واٹر سپلائی سکیمز وغیرہ اس قسم کی تمام ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد روک دیا جائے گا اور پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کسی دوسری مد میں منتقل نہیں کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے تمام وزارتوں اور متعلقہ محکموں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭


Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset