General Elections 2018 - Clarification regarding the statement highlighted in media

الیکشن کمیشن آف پاکستان

 (شعبہ تعلقات عامہ)

پریس ریلیز

مورخہ 29 مئی   ، 2018ء 

 

        سیکرٹری الیکشن کمیشن  سے منسوب بیان کہ"   بین الاقوامی قو تیں  پاکستانی الیکشن کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے ۔"کے حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ میڈیا پر  یہ بیان سیاق و سباق سے ہٹ  کر پیش کیا  جا رہا ہے ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نےملک کے مجموعی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر نشانی دہی کراتے ہوئے کہا تھا کہ پر امن الیکشن کا خواب تب ہی پوراہوگا  جب الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ تمام سیکورٹی ادارے ، ایڈمنسٹریشن بھی اپنی ذمہ داری از خود پوری کرتے رہیں ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا جس کا تعلق صرف سیکورٹی صوتحال سے تھا۔ الیکشن کے انعقاد  یا نتائج سے اس بیان کا کوئی تعلق نہیں۔ 

 ٭٭٭٭٭٭

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset