General Elections 2018 - ECP convenes meeting of Parliamentary Parties on May 31 to finalise code of conduct for 2018 Polls
الیکشن کمیشن آف پاکستان
(شعبہ تعلقات عامہ)
پریس ریلیز
مورخہ 25 مئی ، 2018ء
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں (جن کی نمائندگی پارلیمنٹ میں موجود ہے ) کا مشاورتی اجلاس مورخہ 31 مئی 2018ء کو دن 11بجے طلب کر لیا ہے ۔ جس میں انتخابات ایکٹ 2017 کی دفعہ 233 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت ان کی مشاورت سے " سیاسی جماعتوں اور الیکشن لڑنے والے امیدواران ، الیکشن ایجنٹس اور پولنگ ایجنٹس کے لئے ضابطہ اخلاق"کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوتی خطوط جاری کر دیے گئے ہیں ۔ جس کے ساتھ سیاسی جماعتوں اور الیکشن لڑنے والے امیدواران کے لئے ضابطہ اخلاق کے مسودے کی کاپی بھی ارسال کی گئی ہے تاکہ تما م جماعتیں مذکورہ ضابطہ اخلاق کے بارے میں مکمل آگاہی اور تیار ی کے ساتھ مقررہ تاریخ کو مشاورتی اجلاس میں شرکت کرسکیں۔