General Elections 2018 - Press Release regarding DMO(District Monitoring Officer)action in NA-147 (30-6-2018)
الیکشن کمیشن آف پاکستان
(شعبہ تعلقات عامہ)
پریس ریلیز
مورخہ30 جون ، 2018ء
ڈپٹی کمشنر ساہیوال زمان وٹو(ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر) نے رانا امیر شہزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 147 کو ضلعی انتظامیہ کو بتائے بنا ریلی نکالنے اور ریلی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر 50 ہزار روپیہ جرمانہ کیا ہے رانا امیر شہزا د پی پی پی کے امیدوارہیں ۔ زمان وٹو ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے رانا امیر شہزاد کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ کوڈ اف کنڈکٹ کے خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔