General Elections 2018 - Press Release regarding Interim setup
الیکشن کمیشن آف پاکستان
شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز
مورخہ 30مئی 2018ء
الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کی جانب سے نگران وزیر اعظم ، وزرائے اعلی و وزراء کی توجہ الیکشن ایکٹ2017ء کی شق230(3) کی جانب مبذول کروائی جاتی ہے جس کے تحت نگران وزیر اعظم، نگران وزرائے اعلی و وزراء و ممبران نگران حکومت کے لئے لازم ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے تین دن کے اندر اپنے اور اپنے شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات مجوزہ فارم "ب" الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مہیا کریں گے۔