General Elections 2018 - Press Release regardingt the letter written to Ministry of Defence regarding law and order situation (26-6-2018)
(شعبہ تعلقات عامہ)
پریس ریلیز
مورخہ 26جون ، 2018ء
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنرل الیکشن 2018ء کے پُرامن انعقاد اور پولنگ والے دن کسی بھی نا خوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے پولنگ اسٹیشن کے باہر اور اندر پاک فوج کو تعینات کرنے کے لئے وزارت دفاع کو باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ۔ جس کے تحت پولنگ اسٹیشن پر23جولائی 2018ء تا 26 جولائی 2018ء پر فول پروف سیکورٹی کے لئے پاک فوج کی تعیناتی عمل میں لانے کا کہا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ بیلٹ پیپر کی چھپائی اور ترسیل کے دوران پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان پریس اسلام آباد، نیشنل پرنٹنگ سیکورٹی کمپنی کراچی اور پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن اسلام آباد پر پاک فوج کو27جون 2018ء سے لے 26جولائی 2018ء تک تعینات کیا جائے ۔