General Elections 2018 - updates regarding upcoming General Elections 2018
الیکشن کمیشن آف پاکستان
(شعبہ تعلقات عامہ)
پریس ریلیز
مورخہ 29 مئی ، 2018ء
ملک بھر میں عام انتخابات 2018ء کی تیاریوں کے سلسلے میں آج الیکشن کمیشن میں ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف امور زیر بحث آئے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے 16 مئی 2018ء کے مراسلہ میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی تھی کہ تعینات کئے گئےڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ز اورریٹرننگ آفیسر ز نے اپنا کام شروع کر دیاہے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومتیں انھیں تمام ضروری سہولتیں مہیا کریں تاکہ عام انتخابات 2018ء کا انعقاد احسن طریقے سے سرانجام پاسکے ۔جس میں ریٹرننگ آفیسرز کو ٹرنسپورٹ اور سیکورٹی کی فراہمی ، حاس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی (C.C.TV ) کیمرے لگانا ، جنرل الیکشن 2018ء سےقبل پولنگ اسٹیشن پر تمام سہولیتں فراہم کرنا اور انتخابی عملے کی کمی کو پورا کرنا شامل تھا ۔
اس سلسلے میں صوبہ پنجاب کے کچھ اضلاع سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ ابھی تک گئےڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ز اورریٹرننگ آفیسر ز کو ٹرنسپورٹ اور سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی جس پر الیکشن کمیشن نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور چیف سیکرٹری پنجاب سےاس سے متعلق 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔
اس سلسلے میں باقی تینوں صوبوں نے تسلسلی بخش حد تک تمام ضروری سہولیتں گئےڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ز اورریٹرننگ آفیسر ز کو فراہم کردیں ہیں ۔ جس پر الیکشن کمیشن نے اطمیان کا اظہار کیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭