LG Elections Balochistan - Control Room established in connection with the Elections of the members of the district councils of 35 districts (except Quetta) of Balochistan
لیکشن کمیشن آف پاکستان
میڈیا کوارڈینیشن اینڈ آوٹ ریچ ونگ۔
اسلام آباد
5 جولائی 2023۔
*بلوچستان کے 35 اضلاع (سوائے کوئٹہ) کے ڈسٹرکٹ کونسلز کے ممبران کی حلف برداری اور انتخابات کل 6 جولائی2023 کو ہونگے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکریٹریٹ اسلام آباد میں الیکشن کی نگرانی کے لئے کنٹرول روم قائم ۔*
الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکریٹریٹ میں کل 6 جولائی بلوچستان الیکٹورل کالج کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کے لئے کنٹروم روم قائم
کنٹروم روم کل صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک قائم رہے گا۔
الیکشن کمیشن کے سئینر افسران انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے
کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام الیکشن کمیشن کنٹرول روم سے رابطہ کریں
فون نمبر :
051-9204402/
051-9204403
فیکس:
051-9204404
*تفصیلات* : کل مورخہ 6 جولائی، 2023 کو بلوچستان کے 35 اضلاع کے ضلع کونسلز کیلئے منتخب شدہ ممبران حلف لیں گے اور پھر چیرمین اور وائس چیرمین کا ووٹنگ کے ذریعے انتخاب کریں گے۔کل ڈسٹرکٹ کونسلز کے 1266 ممبران اپنا حق رائے دئی استعمال کریں گے
پولنگ صبح آٹھ (8) سے شام چار (4) بجے تک جاری رہے گی۔ تمام ممبران کو ہدایت کی جاتی کہ ووٹنگ کیلئے اپنا اصلی شناختی کارڈ اور الیکشن کمیشن سے جاری کردہ کارڈ ہمراہ لائیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن