Message of the Chief Election Commissioner on the occasion of International Women's Day

الیکشن کمیشن آ ف پاکستان

***

March 08, 2021

خواتین Ú©Û’ عالمی دن Ú©Û’ موقع پر چیف الیکشن  کمشنر کا پیغام

آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خواتین اور معاشرے کے تمام طبقات بشمول اقلیتوں ، افراد باہم معذوری اور خواجہ سراء کی انتخابی عمل میں موثر شمولیت کا اعادہ کرنا چاہتا ہوں۔ خواتین کا عالمی دن ہمیں اِس حقیقت کا احساس دلاتا ہے کہ معاشرے میں اُن کا کردار سماجی، معاشی اور سیاسی ترقی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ بابا ئے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے الفاط ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں۔ آپ نے فرمایا تھا کہ کوئی بھی قوم اُس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک اُس کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام نہیں کرتیں۔

انتخابی عمل میں خواتین بحثیت ووٹر، امیدوار، سکیورٹی اہلکار، پولنگ ایجنٹ، مشاہدہ کار، الیکشن اسٹاف، میڈیا، سیاسی ورکر اور سیاسی لیڈر کے طور پر شریک ہو کر جمہوری عمل کو آگے بڑھاتی ہیں اورمشکلات کا دلیری سے مقابلہ کرتی ہیں۔

آئینِ پاکستان Ù†Û’ آرٹیکل (3 ) 218  Ú©Û’ تحت الیکشن کمیشن پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ ØŒ غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد کرائے  اور آئین Ú©Û’ آرٹیکل ( 2) 25 Ú©Û’ تحت  مِیں یہ ضروری سمجھتا ہوں کہ برابری Ú©ÛŒ سطح پر معاشرے Ú©Û’ تمام طبقات Ú©ÛŒ بلا خوف Ùˆ خطر الیکشن  میں  شمولیت Ú©Ùˆ یقینی بنا نا بھی  ہماری  اولین ترجیح ہے Û” اِس موقع پر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی اور قانونی کردار Ú©ÛŒ تکمیل احسن طریقے سے پورا کرنے Ú©Û’ مشن پر کاربند رہےگا۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن Ù†Û’ مختلف اسٹیک  ہولڈرز Ú©Û’ ساتھ قومی اور صوبائی سطح پر مشاورتی تقاریب  کا اہتمام کیا ہے۔ جس کا مقصد خواتین ØŒ خواجہ سراء ØŒ اقلیتوں اور افراد باہم معذوری Ú©ÛŒ انتخابی  عمل میں شمولیت اور کردار میں اضافے Ú©Û’ لئےکار آمد تجاویز کا حصول ہے۔

امید ہے کہ ان مشاورتی /تقاریب کے دوران شرکا ء بالخصوص خواتین ، متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز ہماری کوششوں کو جاری رکھنے کے لئے معاون ثابت ہوں گی ۔

***

 

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset