Press Release - PP-84

الیکشن کمیشن آف پاکستان
شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز

مورخہ 28مئی2021
پی پی 84خوشاب کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے ڈی بریفنگ سسیشن آج الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکرٹریت میں جناب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں ممبران الیکشن کمیشن ، سیکرٹری الیکشن کمیشن ،متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ،ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر نے شرکت کی چیف الیکشن کمشنر نے ابتداء میں کہاں کہ ڈی بریفنگ سیشن کا مقصد ضمنی انتخاب کے حوالے سے کمزوریوں کاتاہیوں کا احاطہ کرنا ہے تاکہ آئند ہ ان کا تدارک ہو سکے-
ڈسڑکٹ ریٹرننگ نے اجلاس کو بتایا کہ حلقے میں انتخاب پر امن رہا ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں سینٹرل کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر قائم کیا گیا تھا جس نے مختلف اداروں کہ درمیان روابط میں اہم کردار ادا کیا اور انتخابی عمل کی نگرانی بہتر انداز میں کی جا سکی ضمنی انتخاب کے حوالے سے خوشاب پولیس کی جانب سے بنائی گئی موبائل ایپ کافی مدد گار ثابت ہوئی ڈی آر او نے مزید بتایا کہ انتخابی عمل کے دوران COVID-19کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کروایا گیا-
متعلقہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر Ù†Û’ مذکورہ حلقے میں انتخابی عمل Ú©ÛŒ نگرانی Ú©Û’ حوالے سے بتایاکہ انتخابی ضابطہ کار Ú©ÛŒ خلاف ورزی Ú©ÛŒ Ú©Ù„ 28 شکایات موصول ہوئیں جن پر سخت کاروائیاں Ú©ÛŒ گئیں –ÚˆÛŒ ایم او کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں Proactive approachپر عمل کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ کار Ú©ÛŒ خلاف ورزی ہونے سے پہلے ہی وارننگز جاری Ú©ÛŒ گئیں Û”ÚˆÛŒ ایم او Ù†Û’ مزید بتایا کہ انتخاب Ú©Û’ دوران ای سی Ù¾ÛŒ سیکرٹریٹ اور الیکشن کمیشن Ú©Û’ صوبائی دفتر Ú©ÛŒ جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا گیا-
چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ افسران کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی پی 84خوشاب کا ا نتخاب بہتر انداز میں منعقد کیا گیا اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ پولیس اور رینجر کا کردار بھی قابل تحسین ہے ڈی بریفنگ سیشن کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کے عملے اور انتخابی عملے کی ٹریننگ کا عمل مزید بہتر بنانے پر زور دیا مزید براں چیف الیکشن کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ ضمنی انتخابات کے دوران انتخابی عمل میں جو کمی ااورکو تاہی سامنےآئی اس کو مد نظر رکھتے ہو ئے 2023 کے عام انتخابات کی تیاری کی جائے-

**********

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset