Press Release - Prepartion of General Elections 2018, Training of Polling Officers and Presiding Officers

الیکشن کمیشن آف پاکستان

(شعبہ تعلقات عامہ)

پریس ریلیز

مو رخہ 23اپریل  ØŒ 2018Ø¡

الیکشن کمیشن آف پاکستان Ù†Û’ پولنگ آفیسر ز اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ  Ø¢ÙÛŒØ³Ø±Ø² Ú©ÛŒ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے Û” یہ ٹریننگ 23 اپریل 2018Ø¡ سے شروع ہوکر 12مئی 2018Ø¡ تک چاروں صوبوں بشموں فاٹا اور اسلام آباد میں جاری رہے Ú¯ÛŒ Û” اس ٹریننگ میں تقریبا 7 لاکھ  Ù¾ÙˆÙ„Ù†Ú¯ عملے  Ú©ÛŒ تربیت دی جائے Ú¯ÛŒ Û” اور آخری مرحلہ میں تقریباً/ 178000 پریزائیڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پریزائنڈنگ آفیسرز Ú©ÛŒ تربیت ہوگی جوکہ 25 جون 2018Ø¡ سے شروع ہوکر 15 جولائی 2018Ø¡ Ú©Ùˆ اختتام پذیر ہوگی۔

            2018Ø¡ Ú©Û’ عام انتخابات Ú©Û’ لئے اس مرحلہ وار تربیت Ú©ÛŒ شروعات 5 مارچ 2018Ø¡  Ø³Û’ ہوگئی تھی جسکے  Ù¾ÛÙ„Û’ مرحلے میں 84 لیڈٹرینرز Ú©Ùˆ چاروں صوبوں میں صوبائی سطح پر تربیت دی گئی تھی۔ جنہوں Ù†Û’ دوسرے مرحلے میں ملک بھر سے منتخب شدہ 3000 ماسٹر ٹرینرز Ú©Ùˆ تربیت فراہم کیں۔ آج سے ان ماسٹر ٹرینرز Ù†Û’ پولنگ آفیسرز اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسرز Ú©ÛŒ تربیت کا آغاز کر دیا ہے جوکہ ڈویژن اور ضلعی سطح پر ہے Û”  Ø¬Ø¨Ú©Û ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز Ú©ÛŒ تربیت کا آغاز مئی 2018Ø¡ Ú©Û’ دوسرے ہفتے سے متوقع ہے۔

               

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ 
Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset