Press Release in respect of appointment of DROs, ROs and AROs in General Elections 2018

الیکشن کمیشن آف پاکستان

 (شعبہ تعلقات عامہ)

پریس ریلیز

مورخہ 11 اپریل  ØŒ 2018Ø¡

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ماتحت عدلیہ کے افسران کو بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کیا جائے اس ضمن میں تمام ہائیکورٹس سے جوڈیشل افسران کی فہرستیں فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ تمام ہائیکورٹس کی جانب سے متعلقہ فہرستیں مہیا کر دی گئی ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان اور تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی جانب سے اس تعاون پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اظہار تشکر کیا جاتا ہے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭


Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset