Press release regarding objections submitted in connection with the Preliminary delimitation 2023
الیکشن کمیشن آف پاکستان
پریس ریلیز ، 28 اکتوبر 2023
الیکشن کمیشن نے عوام الناس کی سہولت کے لئے 27 اکتوبر 2023 کو حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا ٹائم بڑھا کر رات بارہ بجے تک کر دیا تھا۔الیکشن کمیشن کو تمام صوبوں اور اسلام آباد کے لئے جو اعتراضات جمع کرانے گئے اس کے مطابق پنجاب میں 672 ، سندھ 228 ،خیبرپختونخوا 293 ،بلوچستان 124 اور اسلام آباد میں 7 اعتراضات جمع ھوئے۔مجموعی طورپر 1324 اعتراضات جمع ہوئے جس پر الیکشن کمیشن یکم نومبر 2023 سے سماعت شروع کر دے گا ۔۔سماعت کے لئے بنچ تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔ ۔یکم اور 2 نومبر کی سماعت کے لئے اعتراض کنندگان کو نوٹس بھی بھیج دئیے گئے ہیں ۔تمام اعتراضات کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کر دی جائے گی
ترجمان الیکشن کمیشن