Press Release regarding PP-167

پریس ریلیز 
19, جون ، 2022
اسلام آباد 
 *حلقہ صوبائی اسمبلی PP-167 لاہور میں دو امیدواران Ú©Û’  گروپوں Ú©Û’ درمیان فائرنگ اور تشدد Ú©Û’ واقعات پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا نوٹس* 
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ Ù†Û’ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان Ú©Ùˆ ہدایت دی ہے کہ وہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب سے رابطہ کریں Û” صوبائی الیکشن کمشنر سعید Ú¯Ù„ سے بھی واقعے Ú©ÛŒ تفصیلی رپورٹ طلب کر Ù„ÛŒ گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی وابستگی Ú©Ùˆ ملحوظ خاطر رکھے بغیر آئی جی پنجاب واقعہ میں ملوث ملزمان Ú©ÛŒ گرفتاری یقینی بنائیں Û” مزید یہ کہ  آئی جی پنجاب Ú©Ùˆ واقعہ Ú©ÛŒ شفاف انکوائری کروا کر  رپورٹ الیکشن کمیشن Ú©Ùˆ پیشں کرنے Ú©ÛŒ ہدایت بھی دی گئی۔  چیف الیکشن کمشنر Ù†Û’ کہا کہ الیکشن Ú©Û’ دنوں میں آئی جی پنجاب اور انتظامیہ  Ú¯Ù† کلچر ØŒ تشدد اور تخریب کار عناصر سے  سختی سے نپٹیں Û” اس حوالے سے الیکشن کمیشن Ú©ÛŒ زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل Ú©Ùˆ یقینی بنایا جائے اور تخریب کار عناصر  سے کسی قسم Ú©ÛŒ نرمی نہ برتی جائے Û” اس Ú©Û’ علاوہ ضابطہ اخلاق Ú©ÛŒ خلاف ورزی کرنے والوں Ú©Û’ خلاف سخت سے سخت کارروائی کا Ø­Ú©Ù… بھی  جاری کیا گیا ہے۔ 
یاد رہے مذکورہ واقعے Ú©Û’ حوالے سے الیکشن کمیشن Ú©ÛŒ ہدایت پر  صوبائی الیکشن کمشنر Ú©ÛŒ جانب سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے Û”  PP167لاہور Ú©Û’ ڈسٹرک مانیٹرنگ آفیسر  Ù†Û’ سی سی Ù¾ÛŒ او لاہور Ú©Ùˆ تفصیلی انکوائری رپورٹ  پیش کرنے Ú©Û’ لئے خط جاری کردیا ہے اور دونوں سیاسی جماعتوں Ú©Û’ امیدواران Ú©Ùˆ ضابطہ اخلاق Ú©ÛŒ خلاف ورزی اور اسلحہ Ú©ÛŒ نمائش پر نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں. نوٹس میں امیدواران Ú©Ùˆ Ú©Ù„ 20 جون Ú©Ùˆ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا سامنے پیش ہونے Ú©Û’ احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset