Press release regarding visit of National Commission on status of Women

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان
(Media Coordination and Outreach Wing)
******
پریس ریلیز  

مورخہ3 اگست 2023 ،اسلام آباد 


زیادہ سے زیادہ خواتین کو انتخابی دھارے میں شامل کرنے کےلیے، وویمن کمیشن آن سٹیٹس آف وویمن کے وفد نے چیئرپرسن نیلوفر بختیار کی سربراہی میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ  میں جناب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ، معززممبر نثاراحمد درانی،      معزز ممبر شاہ محمد جتوئی، معزز ممبر بابرحسن بھروانہ  اور معزز ممبر اکرام اللہ خان کو مختلف سفارشات پیش کیں۔  اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان اور سپشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفراقبال سمیت سنیئر افسران نے شرکت کی۔
 چیف الیکشن کمشنر نے وفد کو خوش آمدید کیا اور بتایاکہ خواتین اور مرد  ووٹروں کے درمیان جینڈر گیپ کو ختم کرنا الیکشن کمیشن کا مشن ہے، جسے ضرورپورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا  اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر الیکشن کمیشن  چاروں صوبو ں میں خواتین کے شناختی کارڈ اور ووٹ کے اندراج میں مسلسل کوششیں کررہاہے اور کمیشن انتخابی   عمل میں خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشددکے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ  ماضی قریب میں مختلف ضمنی انتخابات میں خواتین امیدواروں اور خواتین ووٹرز کے خلاف تشدد کی ہر کوشش کو ناکام بنایا گیاہے اورالیکشن کمیشن نے ایسا کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے کمیشن کا یہ عزم ہے کہ آنے والے انتخابات میں خواتین کو ہرقسم کے  تشددسے پاک ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ  نہ صرف بطور ووٹرز بلکہ بطور امیدوار بھی حصہ لے سکیں ۔ چیف الیکشن کمشنر نے وویمن کمیشن آن سٹیٹس آف وویمن کے وفد کو یقین دلایا کہ خواتین کی انتخابی عمل میں شمولیت اور دیگر امور کےلیے ان کی سفارشات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے بھرپور سپورٹ دی جائے گی اور اس سلسلے میں ضروری قانون سازی کے لیے الیکشن کمیشن ہر قسم کی معاونت فراہم کرئے گا۔ آئندہ عام انتخابات میں قانون کے مطابق خواتین اور دیگر  افراد باہم معذوری اور خواجہ سرا ء کمیونٹی کو سہولیات ہونگی ۔ مزید برآں خواتین کے ووٹ کے آزادانہ حق کے استعمال میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset