Press release - The Election Commission has called the Ministry of Interior and Finance for a briefing tomorrow at 12:30 PM
الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد
8 مارچ،2023
*الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور خزانہ کو کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے بریفنگ کے لئے طلب کر لیا ۔ الیکشن کمیشن*
دونوں وزارتوں کے سیکریٹری کل کمیشن کو تفصیلی بریفنگ دیں گے ۔ الیکشن کمیشن
وزارت خزانہ سے الیکشن کے انعقاد کے لئے فنڈز کی فراہمی کا کہا جائے گا۔ الیکشن کمیشن
وزارت داخلہ کو الیکشن کی سیکورٹی کے لئے آرمی ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا جائے گا۔ الیکشن کمیشن
وزارت داخلہ سے یہ بھی کہا جائے گا کہ جی ایچ کیو اور وزارت دفاع سے رابطہ کرکے فوج کی الیکشن ڈیوٹی کو یقینی بنائیں۔ الیکشن کمیشن