Press Releases - Meeting in ECP Secretariat regarding upcoming Elections
الیکشن کمیشن آف پاکستان
Media Coordination and Outreach Wing
پریس ریلیز
مورخہ 13فروری 2023 اسلام آباد
آج الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں عدالت عالیہ لاہورہائیکورٹ لاہور کے فیصلہ مورخہ 10فروری 2023کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر عملدآمد پر غور کیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے معزز عدالت کے حکم کے مطابق گورنر پنجاب سے درخواست کی ہے کہ صوبہ میں جنرل انتخابا ت صوبائی اسمبلی پنجاب کی تاریخ سے متعلق مشاورت کے لئے کل مورخہ 14 فروری 2023 کو میٹنگ کے لئے مناسب وقت دیں۔ اس سلسلے میں ضروری مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔اور الیکشن کمیشن نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں سپیشل سیکرٹری ا ور ڈائریکٹر جنرل ) لاء( کو مقرر کیا ہےکہ وہ الیکشن کمیشن کی طرف سے گورنر سے مشاورت کریں اور الیکشن کمیشن کو بریف کریں تاکہ الیکشن کمیشن آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کرے ۔