Press release regarding ECP and Women Parliamentary Caucus to Jointly Accelerate Female Voter Registration Drive

ترمیم

الیکشن کمیشن آف پاکستان
پریس ریلیز
7 اگست 2025

 سیکرٹری الیکشن کمیشن  عمر حمید خان نے بروز جمعرات ویمن پارلیمنٹریئن کاکس سے ملاقات کی، جس کی قیادت سیکرٹری کاکس محترمہ شاہدہ رحمانی کر رہی تھیں۔ اس موقع پر معزز اراکینِ پارلیمنٹ محترمہ طاہرہ اورنگزیب، رانا انصار اور شاہدہ بیگم بھی موجود تھیں۔

ملاقات کے دوران سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر صاحب کے vision کے مطابق ملک میں صنفی تفاوت (Gender Gap) میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، اور اب یہ شرح کم ہو کر 7.4 فیصد تک رہ گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کی رفتار مرد ووٹرز سے بھی تجاوز کر چکی ہے، جو نادرا کے اشتراک سے ایک مشترکہ کوشش کا ثمر ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے آئندہ اسٹریٹجک منصوبے میں خواتین کی انتخابی شمولیت کو مرکزی حیثیت دے رہا ہے۔ جنرل الیکشن 2024ء کے دوران خواتین امیدواروں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا، جو بڑھ کر 923 تک جا پہنچی۔ الیکشن کمیشن نے اس ضمن میں GMSIF (Gender Mainstreaming and Social Inclusion Framework) متعارف کرایا ہے، الیکشن کیشن کی ان کاوشوں کو یورپی یونین، کامن ویلتھ اور فافن نے بھی سراہا ہے۔

رکنِ پارلیمنٹ شاہدہ رحمانی نے الیکشن کمیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ویمن پارلیمنٹریئن کاکس کا بنیادی مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کی سیاسی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ اُنہوں نے اس امر پر زور دیا کہ خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ women cucus اس سلسلے میں کمیشن  کی مدد کرنے کے لیۓ تیار ہے جس میں legal reforms شامل ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جینڈر اینڈ سوشل انکلوژن ،محترمہ نگہت صدیق نے الیکشن کمیشن کے خصوصی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے INVR-5، پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے ساتھ ہم آہنگی، اور نئے شناختی کارڈز کے اجرا کے عمل میں باہمی تعاون پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ملک بھر میں معذوری کے سرٹیفکیٹس کے اجرا کے لیے "ون ونڈو آپریشنز" کے قیام کا بھی ذکر کیا۔

اجلاس کے اختتام پر اس امر پر اتفاقِ رائے کیا گیا کہ الیکشن کمیشن اور ویمن کاکس باہمی تعاون سے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن مہم کو حلقہ جاتی سطح پر مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔ کاکس الیکشن کمیشن کی معاونت کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ خواتین کی نشاندہی اور ان کی متحرک شمولیت کو یقینی بنائے گا۔

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset