Press Release regarding the local government election in District Jamrud, Khyber Pakhtunkhwa (KPK)
الیکشن کمیشن آف پاکستان
پریس ریلیز
29 اگست 2024
اسلام آباد ( پ ر): ضمنی بلدیاتی الیکشن برائے چیرمین تحصیل کونسل جمرود کے لیے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ افسران کی تربیت کا شیڈول مرتب کیا گیا ۔شیڈول کے مطابق تحصیل جمرود،ضلع خیبر میں ضمنی بلدیاتی انتخاب کے لیے، 1 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور 2 مانیٹرنگ افسران کو 29 اگست 2024 کو تربیت دی جاچکی ہے ۔مزید الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آبادمیں الیکشن کمیشن کے افسران کی Capacity Building کے لئے 26سے 29 اگست 2024 تک چار روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں گریڈ 17، 18 اور 19 کے 81 افسران شامل ہیں ۔ اس تربیت کا مقصد الیکشن کمیشن کے افسران کو سیکریٹریٹ instructions سے متعلق آگاہ کرنا ہے۔ یہ تربیت سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کےٹرئینرنے دی ۔اس تربیتی پروگرام سے الیکشن کمیشن کے افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور وہ اپنے فرائض کو بہتر طور پر انجام دے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کا یہ اقدام اپنے عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بڑھانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔