Visit of law departments students of university of sheringal in ECP Secretariat Islamabad
لیکشن کمیشن آف پاکستان
26 اکتوبر 2023
آج یونیورسٹی آف شیرینگل ضلع دیر بالا کے ڈیپارٹمنٹ آف لاء Department of Law کے 55 سٹوڈنٹس نے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں ان کو انتخابی قوانین کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر سید آصف حسین اور ظفر اقبال حسین، ڈی جی لاء محمد ارشد سمیت الیکشن کمیشن کے لاء ونگ Law Wing کےسینئر افسران نے مہمان سٹوڈنٹس کو بریفنگ دی اور سوالات کے جوابات دیئے۔