The Election Commission of Pakistan organized a training workshop at Government College University Lahore

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے طلبہ و طالبات کی ووٹرز آگاہی مہم کے سلسلے میں  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور  میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔یونیورسٹی  کے دو سو  سے زائد طلبہ اور طالبات نے ووٹر آگاہی مہم میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایم آئی ایس بابر ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر جینڈر اینڈ سوشل انکلیوژن  شبیر خان اور الیکشن آفیسر ہمہ صفدر نے طلبہ و طالبات کو ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔طلبہ و طالبات کو انتخابی امور،نوجوانوں کی انتخابی عمل میں شمولیت پر زور دیا گیا۔ورکشاپ میں آئیندہ عام انتخابات میں ووٹرز بالخصوص خواتین کے ٹرن آوٹ میں اضافہ کے لِئے ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں آگاہی دی۔ تقریب میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائیس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر زیدی، پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرپرسن ڈاکٹر فوزیہ غنی اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔ <br> تقریب میں وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید اصغر زیدی نے الیکشن کمیشن کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کمیشن کا شکریہ ادا کیا کہ اس طرح کی پروگراموں سے نوجوانوں بالخصوص خواتین طلبہ میں ووٹ کی افادیت اجاگر ہوگی جناب بابر ملک نے طلبہ کو الیکشن کمیشن کی مینڈیٹ، لیگل فریم ورک، کمیشن کی ذمہ داریوں، نوجوان کی انتخابی فہرستوں میں تعداد اور الیکشن کمیشن کی جدید ٹیکنالوجی کے اقدامات کے حوالے سےتفصیل سے  آگاہ کیا۔ <br>  پاکستان کی ووٹر لسٹوں میں 45 فیصد نوجوان ووٹرز ہیں اس لئیے انتخابی عمل میں ان کی شمولیت بہت ضروری ہے۔  الیکشن کمیشن نے خواتین اور دیگر محروم طبقات کی انتخابی عمل میں شرکت کو بڑھانے اور یقینی بنانے کے تمام ضروری انتظامات کئے ہیں۔ورکشاپ کے اختتام پر وائیس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سید اصغر زیدی نے ایک مفید ورکشاپ کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کے افسران کا شکریہ ادا

Accessibility Tools
Increase Font

Decrease Font

High Contrast

Negative Contrast

Light Background

Links Underline

GrayScale

Readable Fonts

Reset